• news

پہلا پاکستانی نوجوان امریکی ریاست کولوراڈو میں ڈپٹی شیرف بن گیا

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) پاکستانی نوجوان امریکی ریاست کولوراڈو کی ایڈم کاﺅنٹی کا ڈپٹی شیرف بن گیا۔ تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کے نوجوان کاشف سرمد خالد نے امریکہ میں محنت کرکے بڑی کامیابی حاصل کر لی ہے۔ ٹریننگ حاصل کرنے کے بعد کاشف خالد کولوراڈو کی ایڈم کاﺅنٹی میں ڈپٹی شیرف تعینات کر دیا گیا ہے۔ کاشف خالد نے یونیورسٹی آف سندھ سے ایم اے کیا اور لاءکی ڈگری حاصل کی جبکہ امریکہ سے کریمنل جسٹس میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی۔ کاشف خالد نے 2012ءمیں کراچی میں کرائم رپورٹنگ بھی کی۔ وہ 10 سال قبل امریکہ شفٹ ہو گئے تھے۔ جہاں انہوں نے اپنا تعلیمی کیریئر جاری رکھا اور کریمنل جسٹس میں ڈگری حاصل کرنے کے بعد امریکی ریاست کولوراڈو میں پولیس آفیسر کی نوکری حاصل کر لی۔
پاکستانی نوجوان

ای پیپر-دی نیشن