عراقی فٹبال لیگ کے دوران دونوں ٹیموں کا قرآن مجید اٹھا کرشدید احتجاج
لاہور(سپورٹس ڈیسک )سوئیڈن کی جانب سے ملک میں قرآن مجید کی بے حرمتی پر پوری دنیا میں مسلمانوں سمیت عالمی برادری کی جانب سے شدید ردعمل کا سلسلہ جاری ہے۔ عراق میں فٹبال لیگ کے دوران الشرطہ اور القاسم کے میچ میں دونوں ٹیموں نے اپنا شدید احتجاج ریکارڈ کرواتے ہوئے توجہ حاصل کرلی۔عراق کی فٹبال لیگ کی ٹیموں کے کھلاڑیوں اور ریفریز میچ کے آغاز پر ہاتھوں میں قرآن مجید کے نسخوں کے ہمراہ شریک ہوئے اور بوسہ دیتے ہوئے دیکھائی دیئے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی۔سوشل میڈیا میں فٹبال لیگ کے ریفریز اور کھلاڑیوں کے قرآن پاک کے اس انوکھے احترام کو سوئیڈش واقعہ کے خلاف منفرد احتجاج اور دندان شکن جواب کے طور پر کوریج مل رہی ہے۔سوئیڈن میں عراقی نژاد سوئیڈش شہری نے گزشتہ دنوں مجمع عام میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی تھی۔عالمی سطح پر ممالک کے سربراہان اور بین الاقوامی اداروں کی طرف سے مذمتی بیانات کا سلسلہ جاری ہے جبکہ ٹوئٹر پر بین سوئیڈش برانڈز کا ہیش ٹیگ بھی تیزی دوسرے نمبر پر آگیا ہے۔
فٹبال لیگ