• news

ویجیلنس ٹیموں کاتھانوں کا سرپرائز وزٹ ‘مختلف شعبوں کا معائنہ 

لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سید علی ناصر رضوی کی ہدایت پرتھانوں کی ورکنگ مزید بہتر بنانے کےلئے ویجیلنس ٹیمیں فیلڈ میں موجودرہیں۔ویجیلنس ٹیموں نے تھانوں کے سرپرائز وزٹ کئے اور تھانوں کی صفائی، فرنٹ ڈیسک، ریکارڈ،ایمونیشن ودیگر شعبوں کا معائنہ کیا۔ ویجیلنس ٹیمیں تھانوں کی انسپکشن کے بعد ڈی آئی جی آپریشنز کو رپورٹ پیش کریں گی۔ڈی آئی جی آپریشنزسید علی ناصر رضوی نے کہا کہ محرر ان تھانوں کا ریکارڈ اَپ ٹو ڈیٹ رکھیں۔رجسٹرز کی تکمیل نامکمل ہونے پر سخت محکمانہ کارروائی ہوگی۔ تھانوں میں غیر موثرنفری کو کم سے کم جبکہ موثر نفری کو بڑھایا جائے۔ تھانوں میں لگے کیمرے فنکشنل رکھیں۔ فیلڈ افسران گشت کا نظام مزید بہتر بنائیں جبکہ تھانوں کی موٹر سائیکلیں و گاڑیاں اپنے اپنے علاقوں میں گشت کرتی نظر آئیں۔ تھانوں میں آنے والے شہریوں کے ساتھ عزت و احترام کےساتھ پیش آئیں۔لوگوں کیلئے آسانیاں پیدا کریں،رب کائنات آپ کیلئے آسانیاں پیدا کرےگا۔ انسپکشن کا مقصد تھانوں کی ورکنگ مزید بہتر بنانا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن