عید تعطیلات ‘ لاہور میں سب سے زیادہ 3015 ایمرجنسیز رپورٹ
لاہور(نامہ نگار)سیکرٹری ایمرجنسی سروسز نے عید کے موقع پر پنجاب بھرکے شہریوں کو ایمرجنسی سروسز فراہم کرنے والے ریسکیورزکی خدمات کو سراہا۔ صوبائی مانیٹرنگ آفیسر نے سیکرٹری ایمرجنسی سروسز کو بریفنگ دی کہ ریسکیو 1122 نے عید کی تعطیلات کے دوران پنجاب کے تمام اضلاع میں 22725 ایمرجنسیزپر بروقت ایمرجنسی سروسز فراہم کیں۔22725 ایمرجنسیز میں 6460 روڈ ٹریفک حادثات ہوئے جن میں 45 اموات ہوئیں، 12693 میڈیکل ایمرجنسی رپوٹ ہوئیں۔جن میں 430افرادکی اموات ہوئیں اس کے علاوہ 644 جرائم کے واقعات میں 27اموات اور 37 ڈوبنے کی ایمرجنسی میں 28 اموات ہوئیں، دیگر ایمرجنسیز میں 225فائر ایمرجنسی، 635 ڈیلیوری/گائنی کےکیس، 463گرنے اور پھسلنے کی ایمرجنسیز جن میں 4اموات ہوئیں، 228کرنٹ لگنے کے واقعات،345کام کرنے والی جگہوں سے ایمرجنسی کالز،44 آگ سے جلنے کے واقعات، 8 عمارات گرنے کی ایمرجنسیز، 701متفرق ایمرجنسیزجبکہ 242 اینیمل ریسکیو آپریشن شامل تھے۔سیکرٹری ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرز سے ویڈیو لنک میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے عید پر ڈیوٹی کرنے والے ریسکیورزکو خراجِ تحسین پیش کیا اورعید کی تعطیلات کے دوران سڑکوں پر ٹریفک حادثات، کرنٹ لگنے کے واقعات اور ڈوبنے کی ایمرجنسیز میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع اور معذوری پر تشویش کا اظہار کیا۔صوبائی مانیٹرنگ آفیسر نے بتایا کہ عید تعطیلات کے دوران لاہور میں سب سے زیادہ 3015 ایمرجنسیز رپورٹ ہوئیں، فیصل آباد میں 1444 ایمرجنسیز، ملتان میں 1244 ایمرجنسیز، گوجرانوالہ میں 1064 ایمرجنسیز، بہاولپور میں 1055 ایمرجنسیز اور سب سے کم 198 ایمرجنسیزچکوال میں رپورٹ ہوئیں۔