عید تعطیلات ‘ پارکس سمیت دیگر تفریحی مقامات کی غیر معمولی سکیورٹی
لاہور(نامہ نگار)عید الاضحی کی تعطیلات میں پارکس سمیت دیگر تفریحی مقامات پر رش کی صورتحال میں ڈی آئی جی آپریشنزسید علی ناصر رضوی کی ہدایت پر تفریحی مقامات پرسکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے۔ایس پیز، سرکل افسران اورایس ایچ اوز فیلڈمیں موجود رہے۔ سید علی ناصر رضوی نے پولیس افسران و اہلکاروں کو تفریحی مقامات کے اطراف مشکوک سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھنے اور الرٹ ہو کر ڈیوٹی کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ پارکوں ودیگر تفریحی مقامات پر ہلڑ بازی کرنے عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ڈولفن، پی آریو،تھانوں کی گاڑیاں تفریحی مقامات کے اطراف گشت جاری رکھیں۔ سید علی ناصر رضوی کا کہنا تھا کہ شہریوں کی جان ومال اور عزت کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔تفریحی مقامات پرسکیورٹی بڑھانے کا مقصد فیملیز میں احساس تحفظ پیدا کرنا ہے۔