• news

فیروز والہ : گلی میں کھڑے ہونے پر جھگڑا ‘نوجوان قتل ‘چچا ‘راہگیر زخمی 

فیروز والہ( نامہ نگار) لاہور شرقپورروڈ کی آبادی برج اٹاری گلی میں کھڑے ہونے پر جھگڑا نوجوان عامر نے اپنے بھائی اور دیگر افراد کی مدد سے فائرنگ کر کے نوجوان سمیر احمد 18 سالہ کو ہلاک اس کے چچا اور راہگیر کو زخمی کر دیا ملزمان ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔ عامر اوڈھہ اور سمیر بھلر ایک ہی محلہ میں رہتے ہیں سمیر اپنے چچا بشارت کے ہمراہ گلی میں کھڑا تھا اس دوران عامر اور اس کا بھائی پرویز وغیرہ ائے جنہوں نے انہیں گلی میں کھڑے ہونے کے بارے میں پوچھا جس پر ان کے درمیان تلخ کلامی ہوگی عامر اورپرویز وغیرہ دیگر ساتھیوں کی مدد سے کہ ہمراہ مسلح ہو کر آگئے جنہوں نے فائرنگ کر کے سمیر احمد 18 سالہ کو ہلاک جبکہ چچابشارت اور راہگیر عثمان کو زخمی کر دیا جن کو ہسپتال داخل کرا دیا گیا ۔ فیکٹری ایریا پولیس نے مقتول کی نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال بھجوا دی۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لئے‘ پولیس مصروف کارروائی ہے ۔ 

ای پیپر-دی نیشن