سستے تیل کا دوسرا جہاز پہنچنے پر بھی ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کر دیاگیا :اخترڈار
شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی ) تحریک انصاف نظریاتی کے چیئر مین اختر اقبال ڈار نے کہا ہے کہ ہمسایوں کے پاس 574ارب ڈالر کے ذخائر ہیں جبکہ ہمارے پاس 3ارب ڈالر‘ مزید 3ارب ڈالر کا قرضہ قسط وار منظور ہونے پر ملک میں شادیانے بجائے جا رہے ہیں جو کہ ذلت و رسوائی کا مقام ہے۔ عالمی ادارہ نے سستے پٹرول کا نوٹس لے لیا ہے جس میں غریب کا بھلا تھا مگر چیئر مین سینیٹ کی مراعا ت ‘ حکمرانوں کے اللے تللے‘ بیوروکریٹس کی مہنگی گاڑیاں پروٹوکول مفت پٹرول کا نوٹس نہ لیا ہے۔ سستے تیل کا دوسرا جہاز پہنچنے پر بھی ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے 7روپے کا اضافہ کر دیاگیا ہے۔ اختر ڈار نے کہاکہ بھیک مانگتے ہوئے بھیک کی بندر بانٹ کرتے ہوئے پاکستان کو قرضوں میں ڈبوتے ہوئے عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ لاڈتے ہوئے حکمرانوں کا ایک ہی علاج ہے کرپشن کی سزا موت۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے مختلف وفود سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔