• news

گوجرانوالہ: مرکزی جمعیت اہلحدیث سٹی کے زیر اہتمام عید ملن پارٹی

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )مرکزی جمعیت اہلحدیث سٹی کے زیر اہتمام عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا، صوبائی ناظم اعلی مولانا حافظ محمد یونس آزاد، مرکزی سینئر نائب ناظم اعلی مولانا محمد نعیم بٹ، شہری امیر علامہ پروفیسر سعید کلیروی، مولانا محمد صادق عتیق، حافظ محمد عمران عریف، مولانا محمد ابرار ظہیر اور حاجی محمد ایوب نے خطابات کئے ۔ عید ملن پارٹی کے موقع پر سٹی ناظم اعلی مولانا محمد ابرار ظہیر نے بتایا امسال عید الاضحے کے موقع پر رفاہ عامہ ٹرسٹ کے زیر اہتمام تقریباایک ہزار گھرانوں میں گوشت تقسیم کیا گیا، علماءکرام اور جماعت کے قائدین بذات خود گھروں میں جا کر گوشت تقسیم کر کے آئے ،سینئر نائب ناظم اعلی مولانا محمد نعیم بٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا عیدالاضحی خوشیوں کی تقسیم ،مسرتوں کے فروغ، باہمی الفتوں اور چاہتوں کے اظہار، جذبہ ایثار و ہمدردی کی نشوونما کانام ہے۔ صوبائی ناظم اعلی مولانا حافظ محمد یونس آزاد نے خطاب کرتے ہوئے کہا آج امت مسلمہ پر کڑا وقت آیا ہے، سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی انتہائی شرمناک اور عالمی امن کو تباہ کرنے کوشش ہے، انہوں نے کہا اقوام متحدہ اگر تمام مذاہبِ کے مقدسات کی حفاظت کیلئے قانون سازی نہیں کر سکے گی تو دنیا میں امن کی ضمانت نہیں دی جا سکتی۔ مسلمان ہمیشہ امن کا داعی رہا ہے، مگر مسلمانوں کیلئے دنیا تنگ کی جا رہی ہے۔ انہوں نے مرکزی جمعیت اہلحدیث پنجاب کے زیر اہتمام قرآن پاک کی بے حرمتی پر جمعہ کے روز یوم احتجاج منانے کا اعلان کیا۔

ای پیپر-دی نیشن