حافظ آباد:ٹیچرز کالونی میں گٹر ابل پڑے،مکین سراپا احتجاج
حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی) حافظ آباد مےں مےونسپل کمےٹی کی مبےنہ غفلت سے ٹےچر زکالونی مےں واقعہ مسلم لےگ( ن) کے ضلعی سےکرٹرےٹ کی گلی گٹروںکو ابلنے اور بند ہونے سے گندے جوہڑ مےں تبدےل ہوگےا جس کی وجہ سے علاقہ مکےن سراپا احتجاج بن گئے۔ علاقہ مکےنوں نے ماہر تعلےم الحاج زاہد فاروق کے قےادت مےں شدےد احتجاج کرتے ہوئے کہا ٹےچر زکالونی کا گزشتہ تےن چار روز سے گٹر بند ہونے کے بعد ابل رہے ہےں جس سے نہ صرف تعفن پھوٹ رہاہے بلکہ علاقہ مکےنوںکے لئے گلی سے گزرنا بھی محال ہوگےا ہے لےکن مےونسپل کمےٹی کا عملہ توجہ دلانے کے باوجود اس جانب کوئی توجہ نہ دے رہا ہے۔ علاقہ مکےنوں نے ڈپٹی کمشنر عمر فاروق وڑائچ اور اےڈمنسٹرےٹر امتےاز بےگ سے مطالبہ کےا کہ مسلم لےگ (ن) کے ضلعی سےکرٹرےٹ والے گلہ مےں بند پڑے گٹروں کی فوری صفائی کرواکے علاقہ مکےنوںکی مشکلات کا اذالہ کےا جائے ۔