• news

 سویڈن میں مقدس کلام کی بے حرمتی گھنا¶نا فعل ہے:انجمن تاجران شیخوپورہ


 شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)مرکزی انجمن تاجران کے عہدیداران و رہنماﺅں نے کہا ہے کہ سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی گھنا¶نا فعل اور انتہائی قابل مذمت عمل ہے، واقعے سے دنیا بھر کے اربوں مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے، ایسی کارروائیوں کا آزادی اظہار رائے سے کوئی تعلق نہیںمذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانا انسانی حقوق کے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے،نوائے وقت فورم میں اظہار خیال کرتے ہوئے مرکزی انجمن تاجران کے صدر میاں ذیشان پرویز، جنر ل سیکرٹری ملک پرویز اقبال، شیخ عظیم جاوید، ملک ندیم یوسف ڈالو، حاجی اکبر علی چوہان ، حاجی محمد اکرم سرہندی، حاجی یعقوب بگا شیخ، حاجی میاں عبدالرشید، میاں خالد عباس، میاں امجد ہیرو، ظہیر احمد چوہدری، فیضان شفیق خان،محمد ارشد چھرا، ملک اعجاز احمد، میاں تنویر احمد، رانا مہران فیاض، رانا سمیع الیاس، میاں انیس علی، چوہدری شہباز احمد چھینہ، میاں محمد اعظم، میاں شاہد اسلم جالندھری، چوہدری جاوید اقبال گل، محمد رفیق بھٹی، محمد احمد، خالد محمود مغل، رانا عمران سکندر سیٹھ محمد عظیم، شیخ عبدالحمیدنے اظہارخیال کیا۔

ای پیپر-دی نیشن