سویڈن واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں: طارق محمود گجر
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے نامزد امیدوار پی پی 140چوہدری طارق محمود گجر نے سویڈن میں قرآن پاک کوجلائے جانے کے دلخراش واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت آئے روز ایسی قبیح جسارت کی جارہی ہے ۔دین اسلام کی سربلندی اور ملکی کی سلامتی کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے گریز نہیں کرینگے۔