سویڈن واقعہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جاسکتا: افضال حیدر
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت+نامہ نگار خصوصی)معروف سیاسی سماجی شخصیت و انجمن ارائیاں کے چیئرمین میاں افضال حیدر نے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کئے جانے کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قرآن پاک کی بے حرمتی مسلمانوں کے جزبات مجروح کرنے کی سازش کے ساتھ جنونیت اور بیمار ذہن کی علامت ہے ایسے دلخراش واقعات کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جاسکتا اس پر حکومت پاکستان سخت در عمل کا اظہار کرے اور سویڈن کے سفیروں کو طلب کرکے مسلمانوں کے جزبات کی ترجمانی کرنے سمیت سویڈن کی مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان کرے۔