• news

شیخوپورہ :گردونواح میں ایل پی جی  کی قیمتوں میں کمی نہیں کی گئی


شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) شیخوپورہ شہر اور گردونواح میں ایل پی جی ڈیلر اور پلانٹ مالکان نے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی نہیں کی اور حکومت پاکستان کے احکامات کو ہوا میں اڑا دیا ایل پی جی 177روپے کی بجائے 230روپے کلو فروخت کی جارہی ہے دوسری طرف پرائس کنٹرول مجسٹریٹ بھی ایل پی جی ڈیلر اور پلانٹ مالکان کیخلاف کوئی کاروائی نہیں کر رہے عوام مجبوراً مہنگے داموں ایل پی جی خرید رہی ہے شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب ،چیف سیکرٹری پنجاب ،کمشنر لاہور ڈویژن سے مطالبہ کیا ہے کہ ایل پی جی ڈیلروں اور پلانٹ مالکان کی ناجائز منافع خوری کیخلاف فوری ایکشن لیا جائے اور ان کیخلاف ڈکیتی کے الزام میںمقدمات درج کیے جائیں ۔

ای پیپر-دی نیشن