• news

 امام بارگاہ جامعہ جعفریہ واربرٹن  میں شیعہ تنظیموں کا مذمتی اجلاس


واربرٹن(نامہ نگار) امام بارگاہ جامعہ جعفریہ واربرٹن میں مختلف شیعہ تنظیموں کا مذمتی اجلاس منعقد ہوا جس میں سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر مذمتی قرار داد پیش کی گئی اور حکومت پاکستان سے سویڈن سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ،مجلس وحدت المسلمین سے ضلعی صدر ننکانہ سید سبط حسن رضوی ،المہدی آرگنائزیشن واربرٹن سے سید ذیشان حیدر شمسی ،ضیغم عباس ،علی رضا بخاری ،انجمن حسینیہ واربرٹن سے سید عدنان جعفر شیرازی ،سید زاہد حسین کاظمی ،سید تیمور رضا کاظمی ،تنویر بخاری،پیر افتخار شہید فاﺅنڈیشن کے چیئرمین آغا سید حسنین رضوی و دیگرنے نمائندگی کی مجلس وحدت المسلمین ننکانہ کے ضلعی صدر سید سبط حسن رضوی نے مذمتی قرارداد پیش کی ۔

ای پیپر-دی نیشن