• news

 نوازشریف کو یقین دہانی کرائی گئی  پی ٹی آئی کو ختم کردیا جائےگا: ارشد ہاشمی


شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما بزرگ سیاستدان پیر سید ارشد ہاشمی نے کہا ہے کہ نوازشریف کو یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ پی ٹی آئی کو ختم کردیا جائے گا،لندن پلان کو عملی جامہ پہنانے کیلئے دبئی میں ڈالے گئے ڈیرے قوم سے مخفی نہیں ۔اپنے ایک بیان میں پیر سید ارشد ہاشمی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے خلاف ملک میں جاری سازشیں اور انتقامی کاروائیاں لندن پلان کا حصہ ہےں ، نوازشریف کو یقین دہانی کرائی گئی کہ پی ٹی آئی کو ختم کردیا جائے گامگر اس سوچ کو عملی جامہ پہنانے کی کوششیں کرنے والوں کو ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا ۔

ای پیپر-دی نیشن