• news

آئندہ انتخابات میں ن لیگ دو تہائی اکثریت حاصل کرےگی:احسن رفیع 


شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما چوہدری احسن رفیع گادی نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت حاصل کرے گی، الیکشن کی پوری تیاری ہے، پارٹی امیدوار ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، نواز شریف کی پالیسیوں پر عمل کیا جائے گا اور پارٹی قائد کے ایجنڈہ و منشور کی تکمیل یقینی بنائی جائے گی قوم اپنے محبوب قائد میاں محمد نواز شریف کو جلد اپنے درمیان پائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن