یہود ونصاریٰ نے اسلام دشمنی میں تمام حدیں پار کردیں:ظہیر احمد
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)انجمن تاجران موٹر سائیکل مارکیٹ کے رہنما ظہیر احمد چوہدری (ظہیر موٹرز والے) نے کہا ہے کہ یہود ونصاریٰ نے اسلام دشمنی میں تمام حدیں پار کردیں،عید الاضحی کے روز سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کا رونما ہونے والا دلخراش واقعہ امت مسلمہ کے جذبات کو مجروح کرنے کی سازش ہے جس سے پوری امت مسلمہ نہایت رنجیدہ ہے ،اپنے ایک بیان میں ظہیر احمد چوہدری نے کہا کہ آزادی اظہار رائے کی آڑ میں قرآن پاک کی بے حرمتی کھلی جنونیت اور دہشتگردی ہے۔