• news

حکومت نے زراعت کو تباہی کی طرف دھکیل دیا ہے:امان اللہ چٹھہ


حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی)کسان بورڈ پاکستان کے مرکزی نائب صدر امان اﷲچٹھہ نے کہا ہے کہ حکومت نے آئی اےم اےف کی خوشنودی کے لئے نئے مالی سال ےکم جولائی سے عوام پر 215ارب کے نئے ٹےکسوں کا بوجھ ڈالنے کے علاوہ بجلی کی مہنگائی ،ڈےزل کی قےمت سات روپے پچاس روپے لٹر بڑھانے اور کھاد پر پانچ فےصداےکسائز ڈےوٹی عائد کرکے زراعت کو مزےد بتاہی بالخصوصی چاول جےسی اہم برآمدی فصل کی پےداوار مےں کمی کا خطرہ پےداکردےا ہے جس سے کسانوں مےں غم وغصہ کی لہر سراےت کرگئی ہے۔ اگر حکومت نے کسان کش اورعوام دشمن فےصلوںکو واپس نہ لےا تو ملک بھر کے کسان اور کاشتکار حکومت کے خلاف سڑکوںپر نکلنے پر مجبور ہوں گے۔

ای پیپر-دی نیشن