ورلڈ کپ 2011ءمیں ٹنڈولکر کو آﺅٹ ہونے سے بچایا گیا: سعید اجمل
لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی ٹیم کے سابق سپنر سعید اجمل نے الزام عائد کیا ہے کہ ورلڈکپ 2011 ءکے سیمی فائنل میچ میں سچن ٹنڈولکر کو بچانے کیلئے ڈی آر ایس کے آخری دو فریم کٹ کیے گئے تھے۔انہوں نے کہا کہ 2011 ءکے ورلڈکپ سیمی فائنل میں سچن ٹنڈولکر کو امپائر نے آو¿ٹ قرار دیا تھا لیکن ریویو لیا گیا جس میں انہیں بچانے کیلئے آخری دو فریم کٹ کیے گئے، وہ وکٹ کے بالکل سامنے موجود تھے اور کلئیرآو¿ٹ تھا۔موہائی میں کھیلے گئے میچ میں ٹنڈولکر نے 115 گیندوں پر 85 رنز بنائے اور بھارت کو پاکستان کےخلاف 50 اوورز میں 9 وکٹ پر 260 رنز بنانے میں مدد کی تھی، قومی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 231 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور 29 رنز سے کھیل ہار گئی۔سابق سپنر نے اپنا آخری ون ڈے بنگلہ دیش کے خلاف میرپور کے شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم میں 19 اپریل 2015 کو کھیلا۔واضح رہے کہ آئی سی سی نے سعید اجمل کے ایکشن کو غیر قانونی قرار دیا تھا تاہم انکا موقف تھا کہ اگر وہ بھارتی پلیئر ہوتے تو شاید اب تک انکی 1000 ہزار سے زائد وکٹیں ہوتیں انکا کیرئیر جلدی ختم کیا گیا۔