وزیر اعظم کی عدالتی اصلاحات کے خلاف اسرائیل میں مظاہرے
تل ابیب (این این آئی)اسرائیلی وزیراعظم کے مجوزہ عدالتی اصلاحات کے خلاف اسرائیل میں پھر مظاہرے شروع ہو گئے۔اسرائیلی وزیراعظم نے سپر یم کورٹ کے اختیارات میں کمی اور ججوں کے انتخاب میں سیاستدانوں کی رائے کو ترجیح دینے سے متعلق متنازع شق واپس لے کر دیگر اصلاحات کے ساتھ بڑھنے کا اعلان کیا تھا۔اسرائیلی صدر کے اعلان کے باوجود تل ابیب میں شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ مجوزہ عدالتی اصلاحات سے آمرانہ حکومت کا راستہ کھلے گا۔