• news

امریکی سی آئی اے کے ڈائریکٹر کا یوکرائن کا خفیہ دورہ، انٹیلی جنس شیئرنگ بڑھانے پر زور

 کیف(آئی این پی)امریکی انٹیلی جنس ایجنسی سی آئی اے کے ڈائریکٹر ولیم برنس یوکرین کے خفیہ دورے کے موقع پر صدر زیلنسکی اور خفیہ ادارے کے حکام سے ملاقاتیں، روس کے خلاف جنگ میں کامیابی کیلئے انٹیلی جنس شیئرنگ بڑھانے پر زور دیاگیا، امریکی سی آئی اے کے ڈائریکٹر ولیم برنس کا خفیہ دورہ یوکرین میڈیا میں بروقت رپورٹ نہ ہو سکا تاہم اب امریکی حکام نے تصدیق کر دی ہے کہ سی آئی اے ڈائریکٹر یوکرائن جنگ کے آغاز سے  لیکر روٹین میں یوکرین کا دورہ کرتے رہے ہیں جبکہ آخری دورہ جون کے اواخر میں کیا گیا تھا،امریکی میڈیا کے مطابق ولیم برنس نے یوکمئن میں صدر زیلنسکی اور یوکرینی انٹیلی جنس حکام سے ملاقاتیں کیں۔

ای پیپر-دی نیشن