• news

بادشاہ نے غلامی میں نیدرلینڈز کے تاریخی کردار پرمعافی مانگ لی

ایمسٹرڈیم  (اے پی پی)ہالینڈ کے بادشاہ ولیم الیگزینڈر نیڈچ کالونیوں میں غلامی کے خاتمے کی 150 ویں سالگرہ کی یاد میں منعقدہ ایک تقریب میں نیدرلینڈز کے غلامی میں تاریخی کردار اور اس کے اثرات پر معافی مانگ لی ہے۔چینی خبررساں ادارے کے مطابق  ایمسٹرڈیم کے اوسٹرپارک میں   غلامی کے قانونی خاتمے کی 160 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  انہوں نے کہا کہ  میں آپ کے بادشاہ اور حکومت کا حصہ ہونے کے ناطے معافی مانگتا ہوں اور یہ معذرتیں میرے دل و جان سے شدت سے محسوس ہوتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ  آزادی کے فقدان کی تمام اقسام میں سے، غلامی سب سے زیادہ تکلیف دہ، سب سے زیادہ ذلت آمیز ہیہم اپنے ساتھ غلامی کے ماضی کی ہولناکی کو لے کر چلتے ہیں جس کے نتائج آج بھی ہمارے معاشرے میں نسل پرستی میں محسوس کیے جا سکتے ہیں۔انہوں نے  غلامی میں شاہی خاندان کے کردار کا بھی تذکرہ کیا جو گزشتہ سال دسمبر سے زیرِ تفتیش ہے۔ وزیر اعظم مارک روٹے سمیت وہاں موجود سینکڑوں لوگوں نے ان الفاظ کا زبردست استقبال کیا۔

ای پیپر-دی نیشن