• news

یورپ طیارے اور ہتھیار دے، صدر یوکرائن: نیٹو میں شمولیت کا دعوت نامہ مانگ لیا

کیف  (این این آئی) یوکرائن کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے نیٹو میں شمولیت کا باضابطہ دعوت نامہ مانگ لیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ نیٹو اتحاد یوکرائن کے بارے میں جلد اور واضح موقف اختیار کرے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یورپی یونین کے صدر اور ہسپانوی وزیراعظم پیدرو سانچیز کے ساتھ پریس کانفرنس میں زیلنسکی نے کہا یوکرائن چاہتا ہے کہ جنگ کے بعد نیٹو میں شمولیت اختیار کر لے اور اس حوالے سے نیٹو کو چاہیے کہ جلد اور واضح موقف اپنائے۔ قبل ازیں زیلنسکی اور یوکرائنی آرمی چیف ویلیزی زالورینی نے ہتھیار، گولہ بارود اور لڑاکا طیاروں کی فراہمی کیلئے مغرب پر زور ڈالا۔ اور کہا روس سے جنگ کا اسلحہ کم پڑنے لگا ہے۔ یوکرائن کو ایف 16اور پائلٹس کی تربیت کی ضرورت ہے۔

ای پیپر-دی نیشن