• news

2018ء کی سازش 1971ء کے سانحہ سے کم نہیں تھی: احسن اقبال

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے 2018ء میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت گرانے کو 1971ء کے سانحے کے برابر قرار دیتے ہوئے کہا کہ 2018ء میں پاکستان کا مستقبل چھینا گیا۔ نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے معاہدہ وزارت خزانہ کی اس ٹیم کی کامیابی ہے جس کی قیادت وزیراعظم نے کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے آئی ایم ایف سے معاہدے کو ناکام بنانے کے لیے لابنگ کی لیکن اس کے باوجود موجودہ حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ کیا۔ آئی ایم ایف کے معاہدے سے معیشت بہتر ہو گی اور روپے کی قدر مستحکم ہو گی۔ ہم پاکستان کے مسائل حل کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن