• news

سویڈن نے کارروائی نہ کی تو مسلمان سخت رد عمل سے گریز نہیں کریں گے‘ حافظ حمد

اسلام آباد (خبر نگار )پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی ترجمان اور جمعیت علمائ￿ اسلام کے مرکزی رہنما مولانا حافظ حمداللہ کا سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی سے عالم اسلام  اور مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی۔شعائر اللہ کو برداشت نہ کرنا تنگ نظری اور عدم برداشت کا ثبوت ہے ۔ مغرب برداشت کے حوالے سے دوہرے معیار کا شکار ہے انھوں نے کہا کہ حکومت پاکستان سمیت تمام مسلم حکمران خاموشی اختیار کرنے کی بجائے جرات مندانہ موقف اختیار کرکے اس قسم کے گھناؤنے فعل کو روکنے کے لیے مغرب پر دباؤ ڈالے واقعہ کے بعد پورے عالم اسلام میں غم و غصے کی لہر پائی جاتی ہے۔ صرف میڈیا کے ذریعے مذمت کافی نہیںسویڈن حکومت مجرموں کی پشت پناہی کی بجائے انہیں سزا  دے سویڈن حکومت نے کارروائی نہ کی تو مسلمان سخت رد عمل دینے سے گریز نہیں کریں گے ۔

ای پیپر-دی نیشن