• news

13 پارٹیوں کا سیاسی اور قوم کا معاشی دیوالیہ ہو گیا ہے:شیخ رشید

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مفتاع اورڈارکے آئی ایم ایف فیصلوں میں رشتے دار ی کے علاوہ کیا فرق ہے ڈار نے  پہلے آنکھیں دکھائیں پھر پاؤں پڑے لال حویلی سے جاری بیان میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ 10 مہینے ضائع کئے اور 9 مہینے کیلئے ناک رگڑکرتمام شرائط مان کرسٹینڈ بائی معا ہدہ کیا 12جولائی سے بجلی سمیت مہنگائی کی نئی لہر آنے والی ہے اورحکومت کی الٹی گنتی شروع ہونے والی ہے سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ موجودہ حکومت نگران حکومت اور آنے والی حکومت 3 حکومتوں نے9 مہنیوں میں آئی ایم ایف کی سخت شرائط پوری کرنی ہیں 6 ماہ میں 11 بلین ڈالر واپس کرنے ہیں دوست ممالک کی ڈیپازٹ یقین دہانیوں کا بھی جلد پتہ چل جائے گا آئی ایم ایف معاہدے میں غلطی کی گنجائش نہیں ہے اب یا کبھی نہیں کا ماحول پیدا ہو گیا ہے شیخ رشید احمد نے کہا کہ مڈل کلاس ختم ہو گئی موجودہ حکومت نے اتنی فضول خرچیاں کی ہیں کہ لینے کے دینے پڑ جائیں گے پی پی پی کیوزیر خارجہ نے 50 سے زیادہ غیر ملکی بیکار سیروسیاحت کیدورے کئے لیکن آئی ایم ایف کے معاہدے پرخاموش تماشائی ہے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا آنا یا نہ آنا صحت پر نہیں سیاست اور کیس کے فیصلے پر منحصر ہے 13 پارٹیوں کا سیاسی دیوالیہ اور قوم کا معاشی دیوالیہ ہو گیا ہے 10 ماہ ضائع کیے گئے آخری روز معاہدہ کیا گیا ابھی آگے آگے دیکھیے 12 اگست تک کیاہوتا ہے روس کے ستے تیل پہنچے کی دیر ہے کہ ڈیزل 7.50روپے مہنگا ہو گیا ہے.

ای پیپر-دی نیشن