سابق آئی جی ذوالفقار چیمہ نگران وزیراعظم کیلئے فیورٹ
وزیرآباد(نا مہ نگار) سابق انسپکٹر جنرل پولیس ذوالفقار احمد چیمہ نگران وزیراعظم کے عہدے کے لئے فیورٹ۔ہر طبقہ فکر کے لوگوں نے انکی نامزدگی کو بے حد سراہا اور اس توقع کا اظہار کیا کہ اگر ذوالفقار چیمہ کو ایسے اہم عہدے پر تعینات کیا گیا تو امید ہے کہ سرکاری دفتروں سے رشوت کا خاتمہ ہو گا، عوام کے مسائل رشوت اور سفارش کے بغیر حل ہونگے، ملاوٹ، ذخیرہ اندوزی اور سمگلنگ کا خاتمہ ہو گا، مافیاز کی سرکوبی ہو گی، مہنگائی میں واضح کمی آئے گی اور انتخابات منصفانہ ہوں گے۔