• news

تعلیماتِ نبو یؐ قیامت تک انسانیت کو رہنمائی فراہم کرتی رہیں گی،نقیب الرحمن

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے )دربارِ عالیہ عید گاہ شریف کے سجادہ نشین و عالم اسلام کے ممتاز مذہبی و روحانی پیشوا پیر محمدنقیب الرحمن نے کہا ہے ہمارے آقا و مولاؐ محسنِ اعظمِ انسانیت بن کر تشریف لائے اور قیامت تک آنے والی انسانیت کے لئے تعلیماتِ نبوی ؐ بہترین تعلیم و تربیت کا سامان مہیا کرتی ہیںجن سے مزین ہو کر ہم اپنی دنیوی و اخروی زندگی سنوار سکتے ہیں اور اپنی تخلیق کے مقصد کو سمجھ سکتے ہیں ۔ آج ہم اپنے نبیؐ کی نورانی تعلیمات سے دور ہونے کی وجہ سے ایک دوسرے سے بد گمان، بد اخلاق، جھگڑالو اور ایک دوسرے کی عزتیں پامال کرنے لگ پڑے ہیں جو ہمارے لئے اُخروی زندگی میں سرا سر خسارہ ہے اس کے برعکس اس دنیا کو آخرت کی کھیتی سمجھتے ہوئے ہم اپنی ہمیشہ کی زندگی کے لئے بہت کچھ اچھا سرمایہ جمع کر سکتے ہیں جو ہمیشہ ہمارے کام آئیگا۔ یہی اعلیٰ ترین تعلیماتِ نبوی  ؐ قیامت تک انسانیت کو ہدایت و رہنمائی فراہم کرتی رہیں گی اور ان پر گامزن ہونے والے ہی حقیقی فلاح پائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز عید گاہ شریف میں منعقدہ ہفتہ وار درسِ حدیثِ پاک کی محفل سے خطاب کے دوران کیا، اختتام پر پیر محمد نقیب الرحمن نے وطنِ عزیز کی سلامتی، خوشحالی، ترقی، افواجِ پاکستان کی سربلندی  اور اتحاد بین المسلمین کے لئے خصوصی دعا کی۔

ای پیپر-دی نیشن