کراچی میں دودھ 20 روپے لٹر مہنگا
کراچی(نیٹ نیوز) کراچی میں دودھ ایک ہی جھٹکے میں 20 روپے لٹر مہنگا ہوگیا۔کراچی والوں کو عید کا تحفہ دیا گیا۔دودھ 210 سے 230 روپے فی لٹر ہوگیا، قیمت میں اضافے سے شہری پریشان ہوگئے جبکہ انتظامیہ خاموش تماشائی بن گئی۔دودھ فروشوں نے حکومت سندھ کے احکامات ماننے سے بھی انکار کردیا ہے۔