وزیر اعظم کانیلور ہائیٹس سکیم میں تنازعات کا سخت نوٹس، انکوائری کا حکم
اسلام آباد (وقار عباسی /وقائع نگار) وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے) کی بیرون ملک پاکستانیوں کے لیے ڈالر میں شروع کی گئی نیلور ہائیٹس سکیم میں تنازعات کا سختی سے نوٹس لیا ہے اور وفاقی حکومت کو ان مسائل سے بروقت آگاہ نہ کرنے پر سی ڈی اے کے اعلٰی احکام کے خلاف انکوائری کا حکم دیدیا ہے وزیراعظم کے مشیر احد چیمہ کو معاملے کی انکوائری کرنے اور ذمہ داروں کے تعین کرکہ رپورٹ کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں ذرائع کے مطابق وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے حال ہی میں اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ڈالر میں شروع کی گئی سکیم کی عین قرعہ اندازی کے موقع پر تنازعات کا شکار ہونے پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور اس معاملے کی اعلیٰ سطح پر انکوائری کرنے کے احکامات بھی جاری کردئیے گئے ہیں۔ واضح رہے وفاقی حکومت نے رواں سال اسی نوعیت کی ایک دوسری سکیم میں 24فلیٹسس اور سی ڈی اے کے سی سیکٹرز میں ایک کینال کے پلاٹس بھی اووسیز پاکستانیوں کو تقریباً50کروڑ ڈالر میں فروخت کرنے کی منصوبہ بندی کررکھی ہے تاہم پہلی سکیم میں تنازعات سامنے آنے کے بعد یہ معاملہ سست روی کا شکار ہوگیا ہے۔