• news

20 سے زائد وارداتیں‘ گھروں میں لوٹ مار‘ شہری غیر محفوظ

لاہور (نامہ نگار) شہر میں درجنوں وارداتیں‘ شہری لٹ گئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں نے نواب ٹاؤن میں سلیم کے گھر سے  15 لاکھ 10 ہزار روپے‘ زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان، مصطفی آباد میں شرجیل کے گھر سے 7 لاکھ‘  زیورات، شمالی چھائونی میں شاہجہان کے گھر سے 5 لاکھ‘ زیورات اورگھڑیاں، گلشن اقبال میں اکرم کی فیملی سے ایک لاکھ 60 ہزار اور موبائل فون، ہربنس پورہ میں حبیب کی فیملی سے 2 لا کھ 20 ہزار اور موبائل فون، شالیمار میں اسلم سے 50 ہزار اور موبائل فون، کاہنہ میں حماد سے ایک لا کھ‘ اور موبائل فون، مغلپورہ میں عمران سے 40 ہزار‘  موبائل فون لوٹ لیا۔ ڈیفنس، فیصل ٹاؤن اور مانگا منڈی سے گاڑیاں جبکہ قلعہ گجر سنگھ، گلبرگ، مستی گیٹ، بادامی باغ، شادمان، اچھرہ، سمن آباد اور جوہر ٹاؤن سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔

ای پیپر-دی نیشن