• news

بوریوالا: عید پر بچوں کو بلانے پر سسرالیوں کا گھر پر حملہ‘ داماد‘ باپ پر تشدد

بورے والا (نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگار ) بیوی سے ناچاقی، عید پر بچوں کو گھر بلانے پر سسرالیوں نے ڈنڈوں سے داماد کے گھر پر حملہ کر دیا۔ داماد اور اس کے باپ پر بہیمانہ تشدد، نواحی آبادی حبیب کالونی کے رہائشی حیدر علی کی بیوی مسمات (ث) کچھ عرصہ قبل گھریلو ناچاقی پر بچوں سمیت اپنے میکے چلی گئی۔ گزشتہ عید پر حیدر علی نے اپنے بچوں کو ملنے کے لئے اپنے گھر بلوا لیا، جس پر اس کے سسرالی طیش میں اگئے اور اس کے سالے محسن قریشی نے اپنے رشتہ داروں کے ہمراہ حیدر کے گھر پر دھاوا بول دیا۔ حیدر اور اس کے باپ پر ڈنڈوں سے بہیمانہ تشدد کرنے کے بعد دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے۔ اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی ڈی ایس پی محمد عمر فاروق نے نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی ہدایت کی۔

ای پیپر-دی نیشن