جعلی دستاویزات پر ہنگری جانے والا مسافر جہاز سے آف لوڈ
لاہور (نیوز رپورٹر) وفاقی تحقیقات ایجنسی (ایف آئی اے) امیگریشن نے لاہور ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی سفری دستاویزات پر ہنگری جانے والے مسافر کو جہاز سے آف لوڈ کر دیا۔ شاہد علی تعلیم کی غرض سے ہنگری جا رہا تھا، پاسپورٹ پر ہنگری کا جعلی تعلیمی ویزا سٹیکر لگا ہوا تھا، ابتدائی تفتیش کے مطابق بہنوئی نے 20 لاکھ کے عوض ویزا حاصل کیا تھا۔