• news

موبائل فون مانگنے پر بہن سے جھگڑا 13 سالہ لڑکے نے خودکشی کر لی

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) لڑکے نے بہن سے جھگڑ کر خودکشی کر لی۔ تھانہ غلام محمد آباد کے علاقہ پیراں والا چوک 1 نمبر گرائونڈ کے رہائشی عمران بٹ کے 13 سالہ بیٹے زنیر بٹ نے گیم کھیلنے کیلئے بہن سے موبائل فون مانگا تو اس نے انکار کر دیا، جس پر دونوں بہن بھائیوں میں جھگڑا ہو گیا جس سے دلبرداشتہ ہو کر تیرہ سالہ زنیر بٹ نے اپنے گلے میں پھندا ڈال کر چھت سے لٹک کر خودکشی کر لی۔

ای پیپر-دی نیشن