غازی آباد میں ڈولفن سکواڈ نے نوجوان کو خودکشی سے بچا لیا
لاہور (نامہ نگار) غازی آباد کے علاقے محمد پورہ میں ڈولفن پولیس نے شہری کی خودکشی کی کوشش ناکام بنادی۔ ترجمان ڈولفن سکواڈ کے مطابق ڈولفن ٹیم نے غازی آباد میں دوران پٹرولنگ دیکھا کہ شہری بجلی کے پول پر چڑھ کر خودکشی کرنے لگا ہے۔ ڈولفن جوان بہادری کا مظاہری کرتے ہوئے پول پر چڑھ گیا اور خود کشی کرنے والے نوجوان کو دبوچ کر بحفاظت نیچے اتار لیا جسے بعد ازاں ریسکیو 1122 کے ذریعے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔