• news

ترکیہ میںدلہن کو 4 کلو سونا، دولہا کو ساڑھے 6 کروڑ روپے کی سلامی شادی میں 5 ہزار مہمانوں کی شرکت

انقرہ (نیٹ نیوز) ترکیہ میں ہونے والی  شادی نے مہنگی ترین شادیوں کی  تمام حدوں کو پار کردیا۔ ترک اخبار  کے مطابق  ترکیہ کی معروف کاروباری شخصیت آدم دورماز اور سوزدار یگیزار نے شاہانہ شادی کی نئی روایت  قائم کی۔ شادی میں عراق ، ایران ، جرمنی اور سوئٹزرلینڈ سمیت ترکیہ سے  5 ہزار مہمانوں نے شرکت کی۔ دلہن کو 4 کلو سونے سے تیار مختلف طرز کے زیورات چڑھائے گئے ۔ دولہا کو ساڑھے 6 کروڑ  روپے کی سلامی دی گئی۔ مہمانوں کی تواضع بھی شاہانہ مینیو سے کی گئی  مہمانوں کے کھانے کے لیے100 بکریاں ذبح کی گئیں ، مہمانوں کو چاول، زاتزکی اور مٹھائیاں پیش کی گئیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن