• news

ملائشیا میں ساڑھے تین کلومیٹر وسیع دنیا کا سب سے بڑا چوراہا

کوالالمپور (نیٹ نیوز) گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق دنیا کا سب سے بڑا چوراہا اس وقت ملائشیا میں قائم کیا گیا ہے جس کا گھیر 3.4 کلومیٹر ہے اور اس میں شامل ہونے کے کل 15 چھوٹے بڑے روڈ  بنائے گئے ہیں۔ ملائشیا کے انتظامی دارالحکومت ’’پترا جایا‘‘ میں واقع اس رائونڈ ابائوٹ کو اسی نام سے منسوب کیا گیا ہے۔ اس کا پورا نام فارس کے سلطان صلاح الدین عبدالعزیز کے نام سے معنون کیا گیا ہے۔ اس چوراہے کو ملک کے ممتاز آرکیٹکٹ  حجاز کستوری نے ڈیزائن کیا ہے اور اس کا افتتاح 2023ء میں کیا گیا تھا۔ یہ اب بھی دنیا کا سب سے بڑا چوراہا ہے جسے دیکھنے کیلئے  سیاح یہاں آتے رہتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن