• news

مالم جبہ، گبین جبہ اور کالام کے راستے صاف مناسب انتظامات :محکمہ سیاحت

پشاور(اے پی پی)محکمہ سیاحت خیبرپی کے کا کہنا ہے کہ سوات میں مالم جبہ، گبین جبہ اور کالام کے راستے صاف ہیں اور قیام کیلئے بھی مناسب انتظامات بھی موجود ہیں۔ مدین بحرین کے بازار میں پانی داخل ہوا تھا جو کہ اب مکمل طور بحال ہوچکا ہے ۔محکمہ سیاحت خیبرپی کے کے مطابق عید کیلئے ملاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن کے 8 جگہوں پر پی ٹی ڈی سی ہوٹلز تزین و آرائش کے بعد کھول دئیے گئے ہیں۔ اسی طرح کمیپنگ پاڈز بھی سیاح استعمال کر سکتے ہیں۔ مالم جبہ، کالام کے علاوہ کمراٹ اور چترال میں ایڈونچر ٹوارزم کیلئے زپ لائن اور ریور رافٹنگ کی تفریح بھی مہیا کی گئی ہے۔ سیاحوں کیلئے ہیلپ لائن بھی فعال ہے جس سے سیاح مدد حاصل کرسکتے ہیں۔ محکمہ سیاحت خیبرپی کے کا کہنا ہے کہ گلیات کا موسم دیگر شہروں کی نسبت زیادہ خوشگوار ہے اس لئے یہاں کے سیاحتی مقامات سیاحوں کا رش زیادہ ہوتا ہے دوسری سب سے اہم بات گلیات کے تمام مقامات میں سہولیات دستیاب ہیں،سیاحوں کی آسانی کے لئے دو کنٹرول رومز قائم کئے گیے ہیں جہاں سے شکایات دور کرنے کے لیے فوری طور پر ہدایات جاری کی جائیں گی۔ اسی طرح ٹریفک کی روانی کے لئے بھی دو مقامات پر ٹریفک کاونٹنگ سسٹم نصب کیا گیا ہے جس کی وجہ سے آنے والی گاڑیوں کی تعداد ہمیں معلوم ہو جاتی ہے۔ٹور گائیڈزکے مطابق عید پر سوات اور ناران کے لئے سب سے زیادہ بکنگ کی گئی ہیں ان علاقوں میں رش ہونے کا امکان زیادہ ہے اسی لیے ہوٹلز بھی پہلے ہی بک کر لیے گئے ہیں،اندازہ ہے کہ رواں سال عید الاضحی پر کراچی ، ملتان ، فیصل آباد اور لاہور سے سیاح بڑی تعداد میں گروپس کی صورت میں آئیں گے جبکہ بائیکرز کی بڑی تعداد کے ملاکنڈ کی طرف آنے کی توقع ہے۔ٹورزگائڈز کے مطابق چترال اور کمراٹ میں قدرتی خوبصورتی زیادہ ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن