منفی پروپیگنڈا کرنےوالی مزید 19ویب سائٹس کی نشاندہی کرلی گئی
لاہور( این این آئی)وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے اداروں اور شخصیات کے خلاف جھوٹا مواد پھیلانے والی مزید 19 ویب سائٹس کی نشاندہی کرکے پی ٹی اے کو کارروائی کرنے کی ہدایت کردی۔وزارت آئی ٹی نے پی ٹی اے کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ منفی پراپیگنڈا پھیلانے والی ویب سائٹس فوری بلاک کی جائیں۔ وزارت نے پہلے 80ویب سائٹس بند کرنے کی سفارش بھیجی تھی، منفی پروپیگنڈے میں ملوث ویب ساٹس کی تعداد 97ہوچکی ہے۔وزارت آئی ٹی کی نشاندہی کے باوجود ویب سائٹس ابھی تک بند نہیں ہوسکیں۔حکام کے مطابق نشاندہی والی ویب سائٹس کے حوالے سے جلدی ایکشن کیا جائے کیونکہ ان ویب سائٹس پر اداروں اور شخصیات کے خلاف منفی پروپیگنڈا کیا جاتا ہے۔
ویب سائٹس