کوئٹہ وکیل قتل پر عمران کی درخواست، سپریم کورٹ بنچ آج سماعت کرے گا
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی کوئٹہ میں وکیل کے قتل سے متعلق متفرق درخواست سماعت کیلئے مقرر ہو گئی۔ جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس عائشہ ملک پر مشتمل سپریم کورٹ کا دو رکنی بنچ آج بروز منگل سماعت کرے گا۔ چیئرمین تحریک انصاف نے سپریم کورٹ میں جلد سماعت کیلئے متفرق درخواست کل ہی دائر کی تھی۔ پشاور ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی نااہلی سے متعلق درخواست نمٹا دی۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی نااہلی کی درخواست کی سماعت پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس ایس ایم عتیق شاہ اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل 2 رکنی بنچ نے کی۔ عدالت نے تحریک انصاف کے چیئرمین کی نااہلی کیلئے دائر درخواست غیرمو¿ثر ہونے پر نمٹا دی۔ درخواست گزار کے وکیل نے مو¿قف اختیار کیا تھا کہ پی ٹی آئی چیئرمین نے این اے 35 بنوں کیلئے دائر کئے گئے کاغذات نامزدگی میں غلط بیانی کی ہے اور اپنی بیٹی ٹیریان کو ظاہر نہیںکیا۔ اس لئے وہ اب صادق اور امین نہیں رہے۔
سماعت