وفاقی وصوبائی دارالحکومتوں میں یاد گار شہدا تعمیر کی جائیں، سنجرانی کا وزیراعظم کو خط
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے وزیراعظم کو خط لکھا ہے وفاقی و صوبائی دارالحکومتوں میں یاد گار شہدا تعمیر کی جائیں، شہدائے ملت کی تصاویر اور پاکستانی پرچم بھی نصب کیے جائیں۔ صادق سنجرانی نے خط میں کہا اس دھرتی کے استحکام اور بقا کے لئے ہمارے شہدا کی قربانیاں بھی ناقابل فراموش ہیں، ہمارے شہدا ہمارے محسن ہیں، پاکستان میں امن و امان ہمارے بہادر شہدا کی قربانیوں کا نتیجہ ہے۔ خط میں کہا گیا ہے ہم پر فرض ہے کہ شہدا کو عوام، نوجوان نسل کے دلوں میں زندہ رکھیں، امید ہے آپ جلد از جلد اس ضمن میں ہدایات جاری کریں گے، یہ ان بہادر شہدا کو خصوصی خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک چھوٹی سی کاوش ہوگی۔ قائم مقام صدر نے خط میں لکھا حکومت وفاقی سطح پر صوبائی دارالحکومتوں میں یادگار شہدا کے قیام کو یقینی بنائے، ہوائی اڈوں، سرکاری عمارات اور دیگر مقامات پر شہدا کی تصاویر اور پاکستانی پرچم نصب کیا جائے۔
صادق سنجرانی