9 مئی: خدیجہ شاہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز توسیع‘ 26 ملزموں کی ضمانت
لاہور (خبر نگار) لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج اعجاز احمد نے نو مئی کو توڑ پھوڑ کرنے، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والے کے الزام میں درج مقدمے میں 26 ملزمان کی عبوری ضمانت میں 13 جولائی تک توسیع کر دی۔ عدالت نے ملزمان کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔ سوموار کو سماعت پر ملزمان پیش ہوئے اور اپنی حاضری لگائی۔ ملزمان وقاص، اسماعیل، آصف ، اصغر، عبدالرو¿ف، عظمت، بابر، علی محمد، آصف، وسیم اور وقار اقبال سمیت 26 ملزمان نے ضمانتیں دائر کر رکھی ہیں۔ ملزمان کے خلاف تھانہ الہ آباد قصور میں مقدمہ درج ہے۔ تھانہ شادمان میں توڑپھوڑ اور جلاﺅ گھیراﺅ کے مقدمے میں ملزمہ ثناءآصف کی درخواست ضمانت بھی منظور کر لی۔ ادھر انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبیر گل خان نے عسکری ٹاور حملہ اور جلاﺅ گھیراﺅ کیس میں سابق وزیرخزانہ کی بیٹی خدیجہ شاہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کر دی۔ عدالت نے ملزم کو دوبارہ 17 جولائی کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے پولیس کو مقدمہ کا چالان کرانے کا حکم دیا۔
خدیجہ شاہ