بی جے پی کی تقسیم کی سیاست نے کشمیر اور منی پور کو تباہ کر دیا، ممتا بنرجی
نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ ) بھارتی ریاست مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے مودی حکومت پر تنقید کی ہے۔ ممتا بنرجی نے مغربی بنگال کے ضلع بیربھوم میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا بی جے پی کی تقسیم کی سیاست نے مقبوضہ کشمیر اور منی پور کو تباہ کر دیا۔ انہوں نے کہا بی جے پی کی پالیسیوں نے منی پور کو انتشار کی طرف دھکیل دیا۔ بی جے پی اب مغربی بنگال میں بھی تقسیم کی سیاست کر رہی ہے۔ ممتا بنرجی نے کہا بی جے پی علیحدگی پسند گروپوں کو اپنے سیاسی فائدے کے لیے استعمال کر رہی ہے۔
ممتا بنرجی