• news

برطانیہ: 140 برس میں گرم ترین جون‘ درجہ حرارت 15.8 ڈگری رہا


لندن (نوائے وقت رپورٹ) برطانیہ میں 140 سال کا گرم ترین جون ریکارڈ کیا گیا۔ برطانوی محکمہ موسمیات کے مطابق رواں برس کا جون 140 برسوں میں گرم ترین رہا۔ جون میں اوسط درجہ حرارت 15.8 ڈگری رہا۔ برطانیہ میں 1940ءاور 1976ءمیں اوسط درجہ حرارت 14.9 ڈگری تک پہنچا تھا۔ گزشتہ سال برطانیہ میں پہلی بار 40 ڈگری درجہ حرارت کے ساتھ گرم ترین دن کا ریکارڈ بھی بنا تھا۔
برطانیہ / جون

ای پیپر-دی نیشن