• news

ڈسکہ: نوجوان سے اجتماعی زیادتی: سمندری میں لڑکا نشانہ


فیصل آباد‘ ڈسکہ (نمائندہ خصوصی + نامہ نگار) نواحی علاقہ میں اوباش نے بچے کو ہوس کا نشانہ بنا دیا۔ تفصیل کے مطابق تھانہ صدر سمندری کے علاقہ 472 گ ب کے رہائشی اکرم کا پندرہ سالہ بھانجا (ن) ارشد گلی میں کھیل رہا تھا کہ اسی کا محلہ دار ملزم ایوب بچے کو ورغلا کر اپنے گھر لے گیا اور اسے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ صدر سمندری پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا۔ ڈسکہ میں برگر کھلانے کے بہانے اوباش نے نوجوان کے ساتھ زیادتی کر ڈالی۔ وٹالیاں کے طیب کا کزن (ب) گھر سے باہر نکلا تو اس کو اوباش ملزمان محمد علی اور شہریار برگر کھلانے کے بہانے سیم نالہ کی طرف لے گئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔
زیادتی
 

ای پیپر-دی نیشن