• news

 چور دروازے سے آنیوالے عوام کے غیض و غضب کیلئے تیار ہوجائیں،شیخ رشید

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آنے والے 45 دن پاکستان کی معاشی سلامتی اورسیاسی مستقبل کے لیے اہم ہیں دنیا کی نظریں پاکستان پر ہیں کیونکہ پاکستان خطے کا اہم ملک ہے سیاسی استحکام ہوگا تو معاشی استحکام ہوگا سیاسی استحکام معاشی اور اقتصادی مالی استحکام کی بنیاد بنے گالال حویلی سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ 13 جماعتیں نہیں پاکستان کے 25 کروڑ لوگ ہی پاکستان کی بقاءاور ا±س کے ضامن ہیں دبئی میں ایک ہفتہ بڑھائیں یا دو ہفتے بڑھائیں ان کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے 13 اگست تک حکومت کا کٹی کٹا نکل آئے گا ایک جاپان ہی رہ گیا تھا وہ بھی وزیر خارجہ نے پورا کر لیا اور سیز پاکستانیوں سے خطاب کے بجائے ا±ن کو ووٹ دینے کا حق دیا جائے شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاکستان کا حقیقی مالک ا± سکی عوام ہے یہ مسترد شدہ سیاست دانوں کی جاگیر نہیں صرف نیب ترمیم کے ذریعے اپنے کیس ختم کروانے آئے تھے وہ کرا وا لئے ہیں عوام کو مہنگائی کے جہنم میں ڈال دیا ہے 415 ارب روپے کے نئے ٹیکس عوام کی گردن میں ڈال دیے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کا ابھی زبانی اعلان آیا ہے 12 جولائی کو تحریری اعلان آئے گا 12 جولائی سے عوام کے لیے بجلی گیس اور اجناس مزید مہنگے ہو جائیں گے تنخوادار طبقہ مزید پس کر رہ گیا ہے ابھی تک پی پی پی کی طرف سے آئی ایم ایف کے معاہدے پر کوئی ردعمل نہیں آیا جس کا مطلب ہے ابھی دال میں کچھ کالا ہے شیخ رشید احمد نے کہا کہ ہارس ٹریڈنگ کرکے خریدو فروخت کی منڈی لگا کے چور دروازے سے آنے والے عوام کے غیض و غضب کے لئے تیار ہوجائیں سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر پاکستان کو اپنا سفیر واپس بلا لینا چاہئے۔
شیخ رشید

ای پیپر-دی نیشن