• news

مرکزی جماعت اہل سنت عشرہ عظمت قرآن منائےگی‘ احسان گیلانی‘ ارشد گردیزی


لاہور ( خصوصی نامہ نگار )مرکزی جماعت اہل سنت عشرہ عظمت قرآن منائے گی پورے ملک میں عظمت قرآن کانفرنسز منعقد کی جائیں گی یہ بات احسان گیلانی اور ارشد گردیزی نے کہی انہوں نے کہا سویڈن میں قرآن پاک کی بیحرمتی اور سویڈش حکومت کی سرپرستی میں قرآن پاک کو جلانے کی ناپاک جسارت کی مذمت اور کتاب انقلاب قرآن حکیم کی عظمت کو اجاگر کرنے کے لیے مرکزی جماعت اہل سنت پاکستان عشرہ عظمت قرآن منائے گی۔ ان خیالات کا اظہار سیکرٹری اطلاعات و نشریات سید احسان گیلانی نے اپنے بیان میں کیا۔ عشرے کا آغاز آج عظمت قرآن ریلی اور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے سے ہوگا جس میں مرکزی و صوبائی عہدہ داران شریک ہوں گے جسکی قیادت امیر مرکزی جماعت اہل سنت پنجاب پیر سید ارشد حسین گردیزی کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن