• news

عید تعطیلات‘ روئی کی قیمتوں  میں خاطر خواہ کمی ریکارڈ


 کراچی (کامرس رپوررٹر)روئی کی قیمتوں میں غیر معمولی مندی کا رجحان رہا۔، عید کی تعطیلات کے باوجودروئی کی قیمتیں 1500 روپے سے 2 ہزار روپے فی من تک گرگئیں۔ ذرائع کے مطابق کاٹن جنرز فورم سندھ میں روئی کی قیمتیں 16 ہزار 300 روپے جبکہ پنجاب میں 16 ہزار 800 روپے فی من تک گر گئیں۔ کاٹن جنرز فورم پھٹی کی قیمتیں امدادی قیمت 8500 روپے فی چالیس کلو گرام سے کم ہونے کے باعث کاشتکاروں نے وفاقی حکومت سے کسانوں کے لئے براہ راست امدادی قیمت پر پھٹی خریدنے کا مطالبہ کیا ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن