15جولائی سے شروع ہونےوالی شجرکاری مہم کی تیاریاں مکمل کی جائیں‘کمشنر لاہور
لاہور(خبرنگار)رندھاوا نے کہا ہے کہ 15جولائی سے لاہور سمیت پوری ڈویڑن میں بھرپور شجرکاری مہم شروع ہوگی۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ ہسپتالوں اور بنیادی مراکز صحت کا روزانہ کی بنیاد پر افسران وزٹ کریں۔ جائزہ رپورٹ تیار کریں۔ انہوں نے کہا کہ ڈی سیز فارم ٹو مارکیٹ روڈز کا سروے کرائیں۔ ان کو مکمل بحال کریں۔کمشنر لاہورنے ہدایت کی کہ لاہور سمیت پوری ڈویڑن کی سٹیٹ لینڈ ڈائریکٹری مرتب کریں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ ہسپتالوں میں مناسب صفائی نہ ہونے پر ایم ایس ز کو متعلقہ سٹاف کیخلاف کاروائی کی ہدایت کریں۔ کمشنرلاہور نے تمام ڈی سیز اور افسران کی عید صفائی آپریشنز اور کامیاب ٹیکس فری مویشی منڈیوں کے قیام پر تعریف کی۔کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت منعقدہ ڈویڑنل سطح اجلاس میں ریونیو اہداف، ہسپتالوں، پارکس، شجر کاری و دیگر کے حوالے سے جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ڈی سی لاہور رافعہ حیدر، ایڈیشنل کمشنر عبدالسلام عارف، ایڈیشنل کمشنر حامد ملہی، اے سی آر اظہار الحق باجوہ نے شرکت کی جبکہ اضلاع کے ڈی سیز نے بذریعہ ویڈیولنک شرکت کی۔