• news

لاہور ہائیکورٹ: ریڈیو پاکستان کے 23 کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کا حکم

لاہور(خبرنگار)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے ریڈیو پاکستان کے 23 کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے 2 ماہ میں مستقل کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ یہ بنیادی حقوق کا معاملہ ہے اسے نظر انداز نہیں کر سکتے۔ عدالت نے ڈائریکٹر جنرل ریڈیو پاکستان کو2 ماہ میں ملازمین کی مستقلی کیلئے قانونی راستہ اختیار کرکے لیٹرز جاری کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے باور کرایا کہ ،کنٹریکٹ ملازمین کی مستقلی ان کی ڈیٹ آف جوائننگ سے ہوگی۔ 

ای پیپر-دی نیشن